اسلام آبادصحتعلاقائی

اسلام آباد میں مفت علاج کے لئے لائف فری میڈیکل سینٹر کا افتتاح

ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد ڈاکٹر حسن عروج نے لائف فری میڈیکل سینٹر کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ان کے ساتھ لائف ریزیڈینشیا کے سی ای او سرفراز سیال اور چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد بھی موجود تھے۔ لائف فری میڈیکل سینٹر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے گرد و نواح میں رہائش پذیر ہزاروں لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گا۔ میڈیکل سینٹر میں روزانہ لیڈی ڈاکٹر، نرس اور آیا علاقے کی خواتین کے طبی مسائل کے حل کے لیے موجود ہوں گی۔اس سے پہلے علاقے کے ہزاروں لوگ ایک لمبا فاصلہ طے کرکے سرکاری ہسپتال میں اپنی چھوٹی چھوٹی بیماریوں کا علاج کرانے پر مجبور تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ اس قسم کے فلاحی کام پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ بھی لائف میڈیکل سینٹر کو ہر ممکن تیکنیکی سہولیات فراہم کرے گا۔ لائف ریزیڈینشیا کے سی ای او سرفراز سیال نے کہا ان کا ادارہ اپنی سماجی ذمہ داری کو سمجھتا ہے جس کے تحت ہی علاقے کے لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سینٹر میں ضروری ادویات بھی بلامعاوضہ مریضوں کو فراہم کی جائیں گی۔  چیئرمین ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں اور صاحب حیثیت لوگوں کو فلاحی کاموں میں خصوصی دلچسپی لینا چاہیئے۔ علاقے کے عوام نے لائف فری میڈیکل سینٹر کے قائم کرنے پر سرفراز سیال اور ڈاکٹر ارشد کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker