
اسلام آباد (آئی پی ایس)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس میں مقررین نے آر آئی یو جے کی سالانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے آر آئی یو جے نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی ،آر آئی یو جے نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل جس سے آزادی صحافت پر پابندیاں لگانے کی سازش کی جارہی تھی حکومت کو واپس لینے پر مجبور کیا اور جس پر پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اس کو سراہا گیا،اجلاس میں آر آئی یو جے کے الیکشن میں تاخیر پر سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے قرارداد پیش جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،اجلاس میں سینئر صحافی اقبال جعفری کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا،اجلاس میں سینیئر صحافیوں سی آر شمسی ،ضیاالدین اور آر آئی یو جے کے ممبران کے عزیز اقارب کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی آر آئی یو جے کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں آر آئی یو جے کی کارکردگی رپورٹ سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک اور فنانس رپورٹ حنیف الرحمن نے پیش کی جس کو اجلاس کے شرکا نے سرہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی،جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں،غیر اعلانیہ سنسر شپ، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف،پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2021 کے حوالے سے جد و جہد ناقابل فراموش ہے آر آئی یو جے نے جس طرح سے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی مقررین نے کہا آر آئی یو جے کی کارکردگی رپورٹ اتنی اچھی ہے کہ ہر ماہ میں چھ ایونٹ کیے گئے ہیں شاید ہی کوئی یونین ایسی ہو جس نے اتنے پروگرام کیے ہوں خاص طور پر میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف جو تحریک چلائی گئی اور حکومت کو مجبور کیا اور حکومت کو اسے واپس لینا پڑا ،مقررین نے کہا کہ اس شہر میں ایک ہی آر آئی یو جے ہے جس کی جڑیں کارکنوں میں ہیں اور ہم اس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اجلاس میں شرکا کی طرف سے مختلف قسم کی تجاویز بھی دی گیئں کہ صحافیوں کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کیا جانا چاہیے ،ار آئی یو جے کی فیس ایزی پیسہ کے ذریعے بھی وصول کی جانی چاہیے تاکہ جو بندہ خود نہیں آ سکتا وہ ایزی پیسہ کے ذریعہ فیس جمع کروا سکے





