علاقائیگلگت بلتستان

ہنرہ میں چند مفاد پرست اپنی سیاسی دکان چمکارہے ہیں۔ رحمت کریم

ہنزہ شناکی میں چند مفاد پرست عناصر اپنی ذاتی مفادات کے خاطر اپنے  سیاسی دکان چمکانے کے لیے سیاسی اعلی کار بنے ہوئے ہیں جو علاقے میں بد امنی اور افرا تفری پھیلنے کی کوششں کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار شیناکی کے نوجوان سماجی کارکن رحمت کریم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ان عناصر کی کوشش ہے کہ علاقے کے لوگوں کو اندرونی طور پر کمزور کرکے ان کے حقوق سلب کئے جائیں اپنے اور اپنے سہولت کاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا کر وہ ان علاقوں پر مسلط ہونے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان کے ناپاک عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں  و تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ آپ تاریخ کے سیاہ باب کا حصہ ہوں گے  میں اپنے تمام نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آنے والے وقت کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں اور ان سازشی عناصر کو نہ صرف بے نقاب کریں بلکہ ان کا سدباب بھی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker