بین الاقوامی

افغانستان سےانخلا پر امریکی حکومت پر مسلسل مداخلت کا الزام

روسی میڈیا "رشیا ٹوڈے” کے مطابق امریکی میڈیا "واشنگٹن پوسٹ” نے افغانستان سے فوج کے انخلاء سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کی مفصل رپورٹ حاصل کی ہے  ۔  دو ہزار صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں، اُس وقت افغانستان میں انخلاء کی سرگرمیوں کے ذمہ دار فوجی اہلکاروں نے  امریکی حکومت پر مسلسل مداخلت کا الزام عائد کیا ہے  جس کی وجہ سے وہ اپنے انتہائی لازمی امور نمٹانے سے قاصر رہے۔ ریئر ایڈمرل پیٹر واسلے نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے تقریباً  ہر اہل کار نے  ہر  روز نئے مطالبات کئے ۔ نہ صرف بائیڈن بلکہ امریکی کانگریس کے ارکان  اور صحافیوں نے بھی اپنے لوگوں کے پہلے انخلاء کے  مطالبات کیے اور دباو ڈالا۔اعلیٰ سطح سے سامنے آنے والے ایسے مطالبات کے باعث مواصلاتی صورتحال کشیدہ رہی اور انخلاء کے امور بھی افراتفری اور بد نظمی کا شکار رہے۔ ادھر  بائیڈن انتظامیہ نے ناکام انخلاء کا الزام ٹرمپ انتظامیہ پر عائد کیا ہے۔ افغانستان میں امریکی افواج کے سابق  کمانڈر اور  فوجی مشیر مڈگلے نے کہاکہ ہم جو کچھ سن رہے ہیں وہ الزام تراشی اور دوسروں پر الزام عائد کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker