چائنا ایرو اسپیس کی جانب سے رواں سال 50 سے زائد خلائی مشنز لانچ کرنے کی امید ہے۔ اس وقت لانگ مارچ 8 راکٹ پری لانچ آزمائش سے گزر رہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطا بق اس درمیانے سائز کے نئے کیریئر راکٹ کو فروری کے اواخر سے مارچ کے آغاز تک لانچ کر دیا جائے گا۔ اس مرتبہ، بیک وقت 22 سیٹلائٹس لانچ کیے جائیں گے، جو چین میں بیک وقت سب سے زیادہ سیٹلائٹس لانچنگ کا نیا ریکارڈ ہو گا۔ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے لانگ مارچ نمبر 8 لانچ وہیکل کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر وو ای تھیان نے کہا کہ رواں سال چین چھ لانچ مشنز کے ذریعے اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کرے گا۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024