صحت

چین کا ترقی پذیر ممالک کو  100 ملین ڈالرز کی ویکسین عطیہ کرنے کا اعلان

جنیوا میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے ہفتہ کے روز گاوی الائنس کے سی ای او  سیتھ برکلے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت چین  ترقی پذیر ممالک کو کووایکس تعاون کے تحت 100 ملین ڈالرز کی ویکسین عطیہ کرے گا۔ چینی میڈ یا کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں وبا کا پھیلاو بدستورجاری ہے،  وائرس کی نئی اقسام مسلسل ابھررہی ہیں، جو تمام ممالک میں لوگوں کی زندگیوں، صحت اور تحفظ کو شدید خطرات سے دوچارکر رہی ہیں۔ ویکسین اس وبا کو شکست دینے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار ہے۔ تاحال چین نے دنیا کو ویکسین کی 2.1 ارب خوراکیں فراہم کی ہیں، جن میں 200 ملین سے زائد خوراکیں "کووایکس منصوبے” کے لیے بھی شامل ہیں۔ ابھی حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا کہ چین افریقی ممالک کو ویکسین کی مزید  ایک ارب خوراکیں فراہم کرے گا، جن میں  600 ملین خوراکیں مفت امداد ہوں گی، اور 150 ملین خوراکیں آسیان ممالک کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ چین نے ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی رسائی اوراستطاعت کو بہتر بنانے کی خاطر کووایکس کی حمایت کے لیے 100 ملین امریکی ڈالرکا عطیہ کیا ہے۔ یہ چین کی جانب سے کثیرالجہتی کی حمایت، انسانی صحت  کے ہم نصیب سماج کے تصور کو برقرار رکھنے اور عالمی "امیونٹی گیپ ” کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرتا رہے گا اور دنیا بھر میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker