
پارک ویو کرکٹ لیگ برکس نے جیت لی فائنل میں بی ایم ای کو 9وکٹوں سے شکست ہوئی بی ایم ای نے پہلے مقررہ 6 اوورز میں 98 رنز بنائے برکس نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا فائنل میں فرید ذکاء باجوہ ، چوہدری عبدالرؤف اور دیگر نے جتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے فیضان غنی بھی اس موقع پر موجود تھے لیگ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا فیئر ڈیل ،برکس ، بی ایم ای اور پارک ویو نے کوالیفائی کیا سیمی فائنل میں پارک ویو کو برکس کے ہاتھوں جبکہ فیئر ڈیل کو بی ایم ای کے ہاتھوں شکست ہوئی پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان نے بھی گراؤنڈ میں میچز دیکھے لیگ تین دن تک جاری رہی جس میں کل 19 میچز کھیلے گئے۔





