علاقائی

وہاڑی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، 24 ملزمان گرفتار

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وہاڑی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، دو دن کے دوران 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 6400 گرام چرس، 1235 گرام افیون، 1672 لیٹر و چار چالو بھٹیاں شراب برآمد کر لی گئی ۔ گرفتار ملزمان سے 1 رائفل, 3 پسٹل و گولیاں بھی برآمد مال مسروقہ میں موبائل فونز و نقدی شامل ہے۔ کریک ڈاون کے دوران 14 اشتہاری بی کیٹیگری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔علاقہ کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں۔ڈی پی اووہاڈی محمد طارق عزیز نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کی روک تھام اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہماری کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker