علاقائی

وہاڑی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

وہاڑی(آئی پی ایس )وہاڑی پولیس کا ڈی پی او محمد طارق عزیز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 6100 گرام سے زائد چرس برآمد۔پولیس ترجمانکے مطابق پولیس تھانہ صدر نے مخبر کی اطلاع پر 23 ڈبلیو بی میں کامیاب ریڈ کر کے سجاول عرف شانی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار بدنام زمانہ منشیات فروش سجاول سے 45 سو 20 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ مترو کا 100 ڈبلیو بی میں کامیاب آپریشن کیا گیا جس دوران منشیات فروش محمد عدنان کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروش سے 16 سو 20 گرام سے چرس برآمد کر لی جبکہ پولیس تھانہ صدر اور مترو نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی او طارق عزیزنے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker