قومی اسمبلی کا اجلاس 18فروری کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق 18فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے حکومت نے مشاورت شروع کردی ہیں اور اجلاس کیلئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی جائے گی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ،18فروری کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل منظورکرایا جائے گا ۔





