اسلام آباد ۔۔۔ وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آگئے ہیں ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس کےطریقہ کار پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔ وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھا ہے جس میں وزارت خارجہ کو 11 واں نمبر دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹاپ 10 وزارتوں میں وزارت خارجہ شامل کیوں نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ وزارتوں کو ان کی کارکردگی پر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے تھے۔ جس پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت تحفظات ہیں۔





