اسلام آبادعلاقائی

ن لیگ بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے راجہ شیراز کیانی

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی ریجنل ایڈوائزری کونسل کے رکن اور مرکزی رہنما راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ ن لیگ بلدیاتی الیکشن سے راہ فراراختیارکررہی ہے شکست کا خوف اس کے اعصاب پر سوار ہے ، ن لیگ جتنا مرضی بھاگ لے اسے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے کوئی نہیں بچاسکے گا اس وقت صرف پی ٹی آئی ایک واحد جماعت ہے جس کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی واضح ہے  راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ ن لیگ 2015 کے بلدیاتی نظام کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے جس میں میئر کو اختیارات نہ ہونے کے برابر تھے پی ٹی آئی نے ایک مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے جس کے ذریعے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے اورمیئر ہر طرح سے با اختیار ہوگا، مسلم لیگ ن مختلف حیلوں بہانوں سے الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے بارے میں عدالتی فیصلے کا حترام کرتے ہیں لیکن ن لیگ یاد رکھے بلدیاتی الیکشن ہو کررہیں گے اور پی ٹی آئی واضح کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہو چکی ہے جس پارٹی کی لیڈر شپ ملک سے بھاگ جائے وہ کیا سیاست کرئے گی اسد عمر ، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی قیادت میں اسلام آباد تبدیل ہوچکا ہے اور بلدیاتی الیکشن کا وعدہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچے گا شکست خوردہ رعناصر اب بلدیاتی الیکشن کے رستے میں رکاﺅٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے اس وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے لیے سب سے زیادہ رش نظر آرہا ہے اسکی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker