
نیو یارک(آئی پی ایس )امریکی میڈیا کمپنی بلومبرگ کی ویب سائیٹ پردنیا کو چین کی کووڈ زیرو سٹریٹجی کی ضرورت کیونکر ہے،کے عنوان سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر چین کووڈ زیرو سٹریٹجی کو چھوڑ دے ،
اور اپنی اپنی 1.4 ارب آبادی میں وائرس کو کم و بیش بنا کسی جانچ کے پھیلنے دے اور اس پر قابو نہ پاسکے تو اس کے نتائج زیادہ سنگین ہوں گے ۔ پیکنگ یونیورسٹی کے محققین کے بنائے گئے خاکے کے مطابق اگر چین، امریکہ کی طرح کے اقدامات کرتا تو چین کو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بڑے پیمانے پر وبا کا سامنا ہوتا جس میں یومیہ 630,000 سے زیادہ متاثرہ کیسز سامنے آتے ۔ ایسی صورتحال میں سپلائی چین کو پہنچنے والے نقصانات اس سے کہیں شدید ہوتے جو اب تک ہم نے دیکھے ہیں ۔ یہاں تک کہ اگر عارضی طور پر بڑے پیمانے پر اشیا کی قلت ہوتی تو اس سے مہنگائی بڑھتی اور اور اقتصادی بحالی کو نقصان پہنچتا۔ اسی لیے کووڈ- کی وبا پر قابو پانے کے لیے چین کے سخت اقدامات دنیا کے لیے سود مند ہیں۔