بین الاقوامی

چین کیخلاف کسی قسم کا اتحاد بنانے کی کوئی سازش غیر مقبول ہے، چینی وزارت خار جہ

بیجنگ (آئی پی ایس )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ،جاپان،بھارت اور آسٹریلیا کا نام نہاد چہار فریقی میکانزم چین کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اورامریکہ کی بالادستی کو برقرار رکھنے کا آلہ ہے۔

یہ محاذ آرائی کو ہوا دینے اور عالمی اتحاد و تعاون کو تباہ کرنے کاعمل ہے۔چاو لی جیان نے جمعہ کو ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ سرد جنگ ختم ہو چکی ہے اور چین کے خلاف کسی بھی قسم کا اتحاد بنانے کی کوئی بھی سازش ناپسندیدہ اور غیر مقبول ہے نیز یہ کوئی حل بھی نہیں ہے۔متعلقہ ممالک کو سردجنگ کی فرسودہ ذہنیت کو ترک کر کے ایشیا و بحرالکاہل کے امن و امان کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker