
اسلام آباد،وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا اپنی وزارت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان،محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں گے اورہم بہتر سے بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔جمعرات کو وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے وزارتی کارکردگی رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ انسداد منشیات ڈویژن کے حکام کی کارکردگی 80فیصدسے اوپر لے کر جانے پر حوصلہ افزائی اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ دنوں میں کارکردگی میں مزید بہتری کا مظاہرہ کر سکیں گے۔اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ایک سال کے عرصے میں اس ہدف کا حصول بڑی کامیابی ہے،محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں گے اورہم بہتر سے بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔





