پاکستانعلاقائی

وہاڑی،نامعلوم افراد نے تیزدھار آلہ سے نوجوان کو قتل کردیا

وہاڑی((نمائندہ خصوصی )وہاڑی میں بڑھتے ہوئے جرائم ڈکیتی چوری سمیت قتل کی واردات دن بدن اضافہ ہونے لگا،گذشتہ روز ٹھینگی کے نواحی گاوں کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل، ایس ایچ او ٹھینگی کا فوری رسپانس،کارروائی شروع۔تفصیلات کے مطابق ٹھینگی کے نوحی گاوں چک نمبر 155 ڈبلیوبی کے نوجوان تنویر احمد رکشہ ڈرائیور تھا جو روزانہ طلبہ و طالبات کو سکول لے کے جاتا تھا اور چھٹی کے بعد واپس لایا کرتا تھا گزشہ روز حسبِ معمول بچوں کو سکول لے کر گیا لیکن رات گئے تک واپس نہ آیا جب تنویر سکول سے بچے واپس گھر نہ پہنچے تو تنویر اور بچوں کے والدین نے تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ تنویر کا رکشہ رب راکھا موڑ سے چک 159 ڈبلیوبی والے روڈ پہ کھڑا ہے جس پر تنویر کا بھائی اور دیگر رشتہ دار موقع پر پہنچے تو رکشہ کے قریب ہی کماد کے کھیت میں تنویر کی تشدد شدہ لاش پڑی تھی۔مقتول تنویر کو بے رحمی اور انتہائی بیدردی سے تشدد کر کے تیزدھار آلہ سے قتل کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس تھانہ ٹھینگی محمد اشرف گِل نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ضروری کارروائی اور پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی،ہزاروں لوگوں کی آہوں اور سسکیوں میں مقتول تنویر کو نماز جنازہ کے بعد سپردِخاک کر دیا گیا،اہل خانہ نے ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker