اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا عامر لیاقت کو فون ، تیسری شادی کی مبارکباد دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی پر مبارکباد دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعرات کی شام ایک ٹویٹ کے ذریعے عامر لیاقت حسین نے اطلاع دی کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فون کر کے شادی کی مبارکباد دی ہے۔عامر لیاقت نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے اکاونٹس کو بھی مینشن کیا تاہم پبلک کے لیے ریپلائز کا آپشن بند رکھا۔کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے جمعرات کو ہی اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کر لی ہے۔شادی سے متعلق اطلاع میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا پس منظر بتاتے ہوئے اپنے خیرخواہوں سے دعاوں کی درخواست کی تھی۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ان کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور نے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔اپنے مختصر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد کسی بہتری کی امید باقی نہیں بچی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker