
اسلام آباد ۔۔۔۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود آج اپنی لیگل ٹیم بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی۔ عبدالرافع صدیقی ۔ایڈووکیٹ محمد علی قریشی کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کو چیلینج کیا گیا تھا۔ جس میں سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نے صدرپاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فیڈریشن آف پاکستان وزارت قانون کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نوٹس جاری کرائے تھے۔ جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محسن اختر کیانی تمام فریقین کو آج اپنے جواب کے ساتھ حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا تھا۔ بیرسٹرعمر اعجاز گیلانی نے اپنے دلائل سے ثابت کیا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کرائے جارہے ہیں معزز عدالت قانونی تقاضے پورے کرنے تک ان کو روکنے کا حکم جاری کرے جس پر معزز عدالت نے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی وکلاء کے دلایل سننے کے بعد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021کے تحت کرائے جانے والے بلدیاتی الیکشن کو روکنے کا حکم جاری کردیا۔ اور وفاقی حکومت کو نئے سرے سے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بلدیاتی الیکشن کرانے سے روک دیا۔ آج سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نے اپنے ادارے کوبچانے کا حق بھرپور طریقے سے ادا کیا۔ آفیسرز انشاء اللہ تعالیٰ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن آپ کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر فورم پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانون کے مطابق آواز اٹھاتی رہے گی۔





