دلچسپ

جاپانی میڈیا میں چین کے مقبول رجحان "گو چھاو” کا تذکرہ

جاپان کے اخبار "آساہی شنبن” نے چین میں جاری رجحان "گو چھاو” پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ” گو چھاو” چین کے مقامی برانڈز اور چینی ثقافت کی مقبولیت کا رجحان ہے۔
چین میں نوے سے 2000 کی پہلی دہائی میں پیدا ہونے والی نسل اس رجحان کو فروغ دینے والے اہم صارفین ہیں ۔ ان کے جذبہِ حب الوطنی سے زیادہ سے زیادہ چینی لوگ قومی برانڈ زاور روایتی چینی ثقافت کو پسند کر رہے ہیں۔
"گو چھاو کا رجحان” مقبول ہونے کے پیچھے چینی حکومت کی پالیسی کا اہم کردار ہے۔ سال دو ہزار بیس سے چینی حکومت نے دہری گردش کی پالیسی کا نفاذ کیا۔ ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کی حامل ایک بڑی مارکیٹ کو ترقی دینے کے لیے چینی حکومت صارفین کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کرتی ہے، جن میں مقامی برانڈز کو فروغ دینے کی بھرپور حمایت کی جاتی ہے ۔
سال دو ہزار اکیس میں ” چودہویں پنچ سالہ منصوبے” اور وژن 2035 میں چینی برانڈز کی تشہیر وتریج کو واضح کیا گیا اور طے کیا گیا ہے کہ چینی برانڈ ز کے اثر ورسوخ کو بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker