چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان کا وزیراعظم پاکستان کے بارے میں بیان
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے بارے میں کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت، اولمپک گیمز میں پاکستانی کھلاڑی کی شرکت اور پاکستان کے مختلف حلقوں کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی بھرپور حمایت کی بے حد قدر کرتے ہیں ۔
تر جمان نے ایک منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کی شر کت نہ صرف چین اور پاکستان کے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی عکاسی ہے بلکہ اولمپک جذبےاور نظریئے پر عمل درآمد کےعزم کا اظہار بھی ہے۔ترجمان نے یقین کا اظہار کیا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس چین اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مابین دوستی کا پل اور تعاون کا پلیٹ فارم قائم کریں گے۔