اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے نے شہریوں کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد میں ایف آئی اے نے شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دو مختلف واقعات میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد شبیر نے دھوکہ دہی سے میاں بیوی کا قابل اعتراض مواد حاصل کیا تھا، ملزم میاں بیوی کو ڈیٹا سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے قابل اعتراض مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے، دوسری کارروائی میں بینک کے نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کی نجی معلومات حاصل کرنے والوں کو پکڑ لیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان ارشد اور غفور خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں سے بینک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، دونوں کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker