اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کااعلان کردیا

اسلام آباد،وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواں میں 15فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت اور مہنگائی کے دباو سے نمٹنے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا، ڈسپریٹی الاونس ایسے ملازمین کو ملے گا جنہیں مکمل الاونس نہیں مل رہے، وفاقی حکومت نے صوبوں کو تنخواہوں میں اضافہ اپنے فنڈز سے دینے کی سفارش کی ہے جبکہ کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں رہنے والوں کی پروموشن سمری بھی تیارکرلی گئی ، بنیادی تنخواہ میں ایڈہاک ریلیف اور الائونسز کو ضم کرنے کافیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ الائونس ان تمام گریڈ ایک سے 19تک کے ملازمین کو ملے گا جن کو پہلے مکمل الائونس نہیں مل رہے اور انڈر پریولجڈ کیزمرے میں آتے ہیں ، یہ پیکیج صوبوں کو اپنے فنڈز سے دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے، خزانہ ڈویژن نے ایسے ملازمین جو کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں ہیں ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے پروموشن کی سمری تیار کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے معاملے کا فیصلہ اپریل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایم ایس ونگ کی اسٹڈی نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گاجبکہ بنیادی تنخواہ میں ایڈہاک ریلیف اور الائونسز کوضم کرنے کافیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker