اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو رولز فراہم کرنیکا حکم

اسلام آباد ،چیف الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ پندرہ روز میں رولز نہ بنے تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔وزارت داخلہ کے حکام اور ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔کیس کی سماعت میں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے تاحال بلدیاتی قانون کے رولز فراہم نہیں کیے، مارچ 2022 میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس غیر موثر ہوجائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے رولز کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی الیکشن بروقت ہوں گے۔ ایک دن کی تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ دانستہ یا نادانستہ طور پرالیکشن میں تاخیر کی کوشش ہو رہی ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ رولز بنانے کیلئے مکمل تعاون کررہے ہیں۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو رولز دیے گئے وہ 2015 کے تھے جو قانون کے مطابق نہیں۔وزارتِ داخلہ کے حکام نے استدعا کی کہ رولز بنانے کے لیے وقت دیں جس پرالیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو 24 فروری تک رولز فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کابینہ سے کوئی لینا دینا نہیں وزارت داخلہ حکم کی تعمیل کرے۔ پندرہ روز میں رولز نہ بنے تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker