چارسدہ (آئی پی ایس ) احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے گئے چوزوں میں سے زیادہ ترمرغے نکلے، اب غریب شہری پریشان ہیں کہ انڈے بھی نہیں ملیں گے اور مرغوں کوپالنابھی ہوگا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے دو ماہ قبل 6 ہزار خاندانوں میں 36 ہزار چوزے تقسیم کیے گئے تھے، جس کا بنیادی مقصد غریب، بیواں اور کم آمدنی والے خاندانوں کو گھریلوں سطح پر مرغیاں پال کر ان کے انڈے فروخت کرکے آمدنی بڑھانا اور روزگار شروع کرنے کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔ چوزوں کی تقسیم کے فارمولے میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا شامل تھا، لیکن چوزوں میں تقریبا 50 فیصد مرغے نکل آئے ہیں ۔شہریوں نے سن مرغوں کو فروخت کرنا شروع کر دیاہے جب کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے مرغیاں وصول کرنے والوں سے تحریری طور پر حلف لیا تھا کہ ان مرغیوں اورمرغے کو فروخت نہیں کیاجائیگا اور نہ ہی اسے ذبح کیا جائیگا۔شہریوں کے مطابق انہیں مرغے دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اسے فروخت یا ذبح کر رہے ہیں ۔