اہم خبریںپاکستان

وزیرخارجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی ملاقات

اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی وزارت خارجہ میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف کے  بین الاقوامی کنونشن اور اورسیز سیکریٹریٹ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے وزیر خارجہ کو 13 سے 16 مارچ تک اسلام آباد میں متوقع "پی ٹی آئی بین الاقوامی کنونشن” کے انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ عبداللہ ریاڑ نے تحریک انصاف کے بین الاقوامی سیکریٹریٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی قلبی وابستگی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قونصلر سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلایا ۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تضحیک آمیز رویے کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ عبداللہ ریاڑ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی بین الاقوامی کنونشن میں بطور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، خصوصی خطاب کی دعوت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker