وانا۔۔ نو اقوام پرمشتمل احمدزئی وزیرقبائل نے نئے آنے والے ڈی سی جنوبی وزیرستان امجد معراج کے ساتھ تعارفی ملاقات کی اور والہانہ استقبال کیا ، حسب روا یت پہلی ملاقات ادراحمد زئی وزیر قبائل نے کی بعد میں زلی خیل وزیر قبائل نے کیا۔ تعارفی ملاقات میں مذکورہ قبائل نے ڈی سی امجد معراج اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کی موجودگی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ملک جمیل، ملک شہر یار ، ملک شیرین جان، ملک رحمت الله اور ملک بسم الله خان نے ڈی سی ساوٴتھ وزیرستان اپنے تعارفی ملاقات میں گزارشات پیش کرتے ہوئے
سابقہ ڈی سی جنوبی وزیرستان خالداقبال کے نوٹیفیکیشن پر عدم اطمینان اور کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور ضلعی حدود بندی کے لیے جرگہ کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھر پور مطالبہ کیا اور ساتھ ساتھ ضلعی حدبندی انگریز مثل پر کیا جائے جو اقوام کے درمیان ٹھوس ثبوتوں اور دستاویزات پر مشتمل ہے
یہ بات زلی خیل ودیگر احمدزئی وزیر کے قبائل نے مشترکہ طور پر نئے تعنیات ہونے والے ڈی سی پر واضع کیا۔ دریں اثنا یوریا کھاد پر ضلع کے اندر پابندی پر احمدزئی وزیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وانا سب ڈویژن زرعی علاقہ ہے جس کا ملکی سطح پر برآمدات میں حصہ رہا ہے
یوریا کھاد کا کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی امجد معراج نے موقع پر امن وامان ، گراں فروشوں اور زراعت کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کو ہدایات جاری کیے اور احمدزئی وزیر قبائل کو یقین دلایا کہ جنوبی وزیرستان میں موجود اقوام کی حق تلفی نہیں ھوگی سب اقوام کے ساتھ برابری کی سطح پرانصاف کے فیصلے کئے جائیں گے۔