بیجنگ سر ما ئی اولمپکس کے کلوز لوپ میں وائرس کی منتقلی کی کوئی علامت نہیں ہے، طبی ماہرین
بیجنگ()
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے طبی ماہرین کے گروپ کے چیف ماہر نے کہا کہ اومیکرون کا عالمی پھیلاؤ ابھی بھی جاری ہے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے اختیار کردہ کلوز لوپ مینجمنٹ ایتھلیٹس کے لیے مقابلے کا محفوظ ماحول فراہم کر رہی ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے مر کزی میڈیا سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے طبی ماہرین کے گروپ اور بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے متعلقہ عہدیداروں نے چینی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے انسداد وبا” سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے طبی ماہرین کے گروپ کے چیف ماہر برائن میک کلوسکی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کلوز لوپ میں صورتحال بہت محفوظ ہے، اور وائرس کی منتقلی کی کوئی علامت نہیں ہیں جو کہ ایک اچھی خبر ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم آرام کر سکتے ہیں، لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کلوز لوپ مینجمنٹ سائنس پر مبنی ہے۔
بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے انسداد وبا کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ چھون نے کہا کہ انسداد وبا کی مجموعی اچھی صورتحال کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں شائقین کی حاضری کو بڑھایا جا ئے گا اور ساتھ ہی ساتھ شائقین کی حفاظت کے لیے موئثر اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔