امریکہ تائیوان کے ساتھ عسکری روابط ختم کر ے، چینی وزارت د فاع
،چینی وزارت دفاع
بیجنگ ()
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے امریکہ کی تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ، چین کے تائیوان کوہتھیاروں کی فروخت ، چین کے اقتداراعلیٰ و سلامتی ،چین-امریکہ فوجی تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق وو چھیان نے بدھ کے روز پر یس کا نفر نس میں بتا یا کہ چین امریکہ کو واضح الفاظ میں کہتا ہے کہ اسے تائیوان کے ساتھ عسکری روابط کو ختم کرنا چاہیئے ۔چینی فوج اپنے اقتداراعلیٰ اور سلامتی کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات کرے گی اور ملکی وحدت کے عمل کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔