
لاہور،پنجاب حکومت نے مختلف امراض میں مبتلا 9 افراد کیلئے ایک کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر مختلف امراض میں مبتلا افراد کیلئیفنڈز کا اجرا کردیا گیا، جس کے بعد وزیر اعلی آفس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو فنڈز کیلئے مراسلہ بھی لکھ دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا عبادت ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے۔انہوںکہا کہ مستحق بیمار مریضوں کے علاج معالجے میں ہر طرح سے مدد کی جائے گی، پنجاب حکومت مستحق بیماری خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔