اسلام آبادعلاقائی

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام تھیلیسیمیا سے آگاہی اور خون عطیہ کرنے کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیمپ لگایا گیا جس میں صحافیوں کےتھیلیسیمیاسکریننگ ٹیسٹ ،بلڈ سی پی اور دیگر ٹیسٹ فری کیے گئے صحافیوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ کیا  تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس،سیو دی ہیومینیٹی،یونائٹڈ آگینسٹ تھیلیسیمیااور جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا سے آگاہی اور خون عطیہ کرنے کے حوالے سے کیمپ لگا گیا جس میں ،تھیلیسیمیا ،ایچ ای پی بی،ایچ ای پی سی،ایچ آئی وی ایڈز،سائفلز،بلڈ سی ،پی،ملیریا ،پیراسائٹ اوربلڈ گروپ کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور اس حوالے سے سینئر ڈاکٹرز نے مفید مشورے دیئے،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید نے کہا کہ ایسے حالات میں جب کرونا وائرس سے لوگ باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کی ضرورت تھی اس لیے ہم نے اس کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ ان مریض بچوں کو خون فراہم کیا جا سکے جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے کہا کہ صحافیوں نے خون عطیہ کرکے انسانیت کی خدمت کی ہے کیونکہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون  زندگی ہے جو ان کو ہر ہفتے چاہیے آر آئی یو جے ایسے کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی ،کیمپ میں جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے کے منیجر حارث اعظم ،سیف دی ہومینیٹی کے شیخ آصف نے صحافیوں کے خون عطیہ کرنے کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ انسان کی زندگی کو بچانا ہی انسانیت کی خدمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker