منامہ ۔۔۔۔۔ خلیجی تعاون کونسل کے اہم رکن ملک بحرین نے مستقل گولڈن اقامے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ویزہ مقیم غیرملکیوں، سرمایہ کاروں اور باصلاحیت کو دیا جائے گا۔ بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق’گولڈن اقامہ ویزے کی تجدید غیرمعینہ مدت تک کے لیے ہوگی۔ ویزا ہولڈرز کو بحرین میں روزگار اور خاندان کے افراد کو رہائش کا حق ملے گا۔ بحرینی وزارت داخلہ نے گولڈن اقامہ ویزے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ ویزا ہر اس شخص کو مل سکتا ہے جس نے بحرین میں کم از کم 5 برس قیام کیا ہو اور اس کی ماہانہ اوسط تنخواہ 2 ہزار بحرینی دینار سے کم نہ ہو۔ ( ہزار بحرینی دینار 5306 امریکی ڈالر کے مساوی ہیں)۔ بحرینی وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا کہ’ ایسے غیرملکیوں کو بھی گولڈن اقامہ ویزا دیا جاسکتا ہے جو ایک خاص حد سے زیادہ مالیت کی غیر منقولہ جائدادوں کے مالک ہوں۔ یہ سہولت ریٹائرڈ افراد اور دیگر شرائط اور معیار پورا کرنے والے خداداد صلاحیت کے مالک افراد کو بھی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ بحرین نے اکتوبر2021 کے دوران کہا تھا کہ مالیاتی توازن پیدا کرنے اور اقتصادی شرح نمو کے لیے نیا پروگرام جاری کیا جائے گا۔ اس کے تحت بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کی بات کی گئی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ ’گولڈن ویزا‘ متعارف کرایا تھا تاکہ امیر افراد اور انتہائی ہنر مند کارکنوں کو راغب کیا جاسکے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024