اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

پلاٹوں کی دوہری الاٹمنٹ کا معاملہ،سی ڈی اے کے 9افسران کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) میں سابقہ افسران و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیتی پلاٹوں کی دوہری الاٹمنٹ کا معاملہ ، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے 4پلاٹوں کی دوہری الاٹمنٹ کی انکوائری مکمل ہونے پر سی ڈی اے کے 9افسران و ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں 3 پراپرٹی ڈیلز کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد سی ڈی اے کے ملازمین میں ڈیلنگ اسسٹنٹ خواجہ نصیر،آصف علی پٹواری، عارف علی سب انجئینر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل طارق جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر متاثرین عنائیت اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ محمد تیمور ،ای ایم او آفتاب جعفرانی ، سابقہ ڈائیریکٹر لینڈ فرید الدین شامل ہیں ، ایف آئی آر میں نامزد پراپرٹی ڈیلرز میں مسعود اختر، نوازش خان اور مرزا محمد حفیظ شامل ہیں ، ملزمان پر سیکٹر آئی چودہ ٹو میں پلاٹ نمبر 1507اور 1657کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ، ملزمان پر سیکٹر آئی ٹین فور میں پلاٹ نمبر 24 اور 34 کی بھی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ، ملزمان کے خلاف 33 سال بعد دوہری الاٹمنٹ کی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا ، ایف آئی اے نے عارف ، طارق اور خواجہ نصیر کو مذکورہ مقدمہ میں گرفتار کر لیا ، مقدمہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ایچ ار ڈی ون فیض احمد وٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے ، تفتیش میں مزید نام سامنے آنے پر مزید گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker