اہم خبریںبین الاقوامی

نیٹو کا پھیلا وعالمی سلامتی اور استحکام کے لیے سازگار نہیں ہے، چین

بیجنگ، یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان نے چین۔روس کے مشترکہ بیان پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ کے خیالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو سرد جنگ کی پیداوار ہے اور دنیا کا سب سے بڑا فوجی اتحاد ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے کے 30 سال بعد بھی نیٹو اپنے دائرہ کار اور محازوں کا پھیلاو جاری رکھے ہوئے ہے، نیٹو "بلاک سیاست” اور صف آرائی میں مشغول ہے، جو عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے سازگار نہیں ہے۔چینی ترجمان نے نشاندہی کی کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عسکری گروپس کی مضبوطی اور وسعت سے علاقائی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ہم نیٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب ترک کرے، دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی، مفادات اور متنوع تہذیب، تاریخ اور ثقافت کا احترام کرے، دوسرے ممالک کی پرامن ترقی کو ایک معروضی اور منصفانہ انداز میں دیکھے، اور ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے اور حقیقی معنوں میں علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید کام کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker