بین الاقوامی

بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شریک امریکی کھلاڑی کا ایک ناقابل فراموش لمحہ

بیجنگ (آئی پی ایس )بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شریک ایک امریکی کھلاڑی ٹیسا ماڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ افتتاحی تقریب میں رضاکاروں کی جانب سے کیے جانے والے پر جوش استقبال پرخوشی سے آبدیدہ ہو گئیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے اس حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے آغاز سے اب تک اس قسم کے بہت سے متاثرکن لمحات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 91 ممالک یا علاقوں کے تقریبا 3 ہزار کھلاڑی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کر رہے ہیں۔دنیا بھر سے تقریبا 70 ممالک یا عالمی تنظیموں کے ایک سو ستر سرکاری نمائندوں ،بشمول اکتیس ملکی صدور ،حکومتی سربراہان،اہم شاہی ارکان اور عالمی تنظیموں کے عہدے داران چین آئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ مختلف ممالک کے کھلاڑی نہ صرف کھیلوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں بلکہ انہوں نے کھیل کے میدان سے باہر باہمی تبادلوں میں بھی دوستی کو بڑھایا ہے اور یہی اولمپکس کی دلکشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker