اسلام آباد ۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما اور ریجنل ایڈوائزری کونسل کے رکن راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان صحت انصاف کارڈ کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور مستحق مریض سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا، راجہ شیراز کیانی نے پمز ہسپتال میں صحت کارڈز کی انچارج ڈاکٹر ارم سے ملاقات کے دوران ان سے کارڈز کے حوالے سے دستیاب سہولتوں بارے دریافت کیا اور سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں مختلف وارڈز میں مریضوں سے ان کو صحت کارڈز کے حوالے سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے موقع پر موجود ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ صحت کارڈز کے حوالے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو معلومات فراہم کریں، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیراز کیانی نے کہا کہ صحت کارڈ بلاشبہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے اسلام آباد کے مستقل رہائشی اپنے شناختی کارڈ پر ایک سال میں 10 لاکھ روپے تک کی انشورنس کے اہل ہیں اور کسی بھی منتخب سرکاری یا نجی ہسپتال میں علاج کروانے کے لیے اہل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ریاست مدینہ کی فلاحی ریاست کا بہترین نمونہ ہے جو ملک کے بیشتر حصوں میں شہریوں کو مہیا کر دی گئی ہے۔