گلگت (آئی پی ایس)گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ محمد سعید وزیر کی ہدایات پر ٹریفک وائیلیٹرز کے خلاف شروع کی گئی مہم کی تازہ ترین تفصیلات۔یکم فروری سے07 فروری 2022 تک گلگت بلتستان بھر میں ٹوٹل 4823 گاڑیوں کے خلاف مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور مبلغ چار لاکھ اٹھانوے ہزار دو سو روپے (4,98,200) کی رقم چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔ 1092 افراد کیخلاف بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ کرنے, 172 افراد کیخلاف کم عمری میں ڈرائیونگ, 02 افراد کیخلاف ٹمپرڈ گاڑیاں رکھنے پر, 350 افراد کیخلاف بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر, 169 افراد کیخلاف غیر رجسٹرڈ NCP گاڑیاں رکھنے پر جبکہ 885 گاڑیوں کا دیگر وائیلیشنز پر چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے مجموعی طور پر ناکوں کے دوران 1087 گاڑیوں سے کالے شیشے اور 695 گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ بھی اتارے۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان پولیس کی طرف سے مہم مورخہ 10 جنوری 2022 سے شروع کی گئی تھی جس میں اب تک ٹوٹل 25356 ٹریفک وائیلیٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور مبلغ 2639477 روپے چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں۔





