بین الاقوامی

عمرہ ویزے کے لئے نئے ضابطے 9 فروری سے لاگو

ریاض ۔۔۔۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔ نئے ضابطے کے تحت عمرہ ویزے پر سعودی عرب  آنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ صفر سے 48 گھنتے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ آنے والے مسافر نے کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’اس ہدایت پر بروز بدھ 9 فروری رات ایک بجے سے عمل ہوگا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker