پاکستانگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے تمام خاندانوں کیلئے انصاف صحت کارڈ کی سروسز شروع

گلگت (آئی پی ایس )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان تمام خاندانوں کیلئے انصاف صحت کارڈ کی سروسز شروع ہوگئی ۔وزیراعظم عمران خان کے گلگت بلتستان کے لئے سب سے اہم اقدام کی تکمیل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ آج سے گلگت بلتستان کے تمام خاندانوں کے لئے انصاف قومی صحت کارڈ کے تحت علاج و معالجہ کی سروسز شروع ہوگئی ۔انصاف صحت کارڈ کے ذریعے گلگت بلتستان کے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک کا سالانہ علاج و معالجہ مفت مہیا کیا جائیگا۔ملک بھر کے پینل پر موجود دیگر ہسپتالوں کے ساتھ گلگت بلتستان کے درجہ ذیل ہسپتالوں میں انصاف صحت کارڈ کے ذریعے علاج و معالجہ کی سہولت میسر ہے۔عوام کی رہنمائی کے لئے ان ہسپتالوں میںHealth Facilitation Officer تعینات کردیا گیا ہے۔ اپنا قومی شناخت لیکر اس Health Facilitation Officer کے پاس رہنمائی کے لئے جائیں۔واضح رہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے صحت عامہ کو اپنی اولین ترجیح قرار دے کر عوام کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ تاریخی و انقلابی اقدام گلگت بلتستان کے سوا لاکھ خاندانوں کے لئے سب سے بڑا ریلیف ہے۔ ہم اس تاریخی اقدام پر وزیراعظم عمران خان کے بے حد مشکور ہیں۔ صحت کا انصاف ہماری پارٹی، عام آدمی کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کا اہم ترین ایجنڈا تھا جس کی تکمیل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker