بین الاقوامی

سعودی عرب :یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان کشمیریوں کا ساتھ کبھی بھی نہیں چھوڑے گا،کشمیر کا مسئلہ کوئی زمینی تنازعہ نہیں یہ کشمیر کے پونے دو کروڑ لوگوں کے بنیادی حقوق اور ان کے مسلمہ حق خودارادیت کا مسئلہ ہے،اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد ہونا چاہیے، بھارتی ظلم کیخلاف پاکستان اور آزادکشمیر کا بچہ بچہ مظلوم کشمیری قوم کیساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر کمیونٹی کی طرف سے منعقد کی گئی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت چیئرمین جے کے سی او چوہدری خورشید متیال نے کی ، مہمان خصوصی او آئی سی میں مستقل مندوب رضوان سعید شیخ تھے۔ تقریب کی نظامت کامران انور بیگ نے کیتقریب کی ابتدا کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد پاکستان، کشمیر اور سعودی عرب کے قومی ترانوں کیساتھ کی گئی،مہمان خصوصی رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا بندھن ایک لازوال اور فطری ہے۔ کشمیر زمینی، مذہبی، معاشرتی، ثقافتی ، معاشی۔ اعتبار سے پاکستان کا فطری حصہ ہے جس کو کبھی بھی نہیں بدلا جا سکتا، کشمیر کے مسئلے کا حل کسی عسکری کاروائی میں نہیں ہوسکتا اگر ایسی بات ہوتی تو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی کثیر تعداد اس مسئلے کو ختم کرچکی ہوتی لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہوئے ہیں کشمیریوں کی تحریک میں اور تیزی اور مضبوطی آئی ہے ، اگست کے ہندوستان حکومت کے کشمیری شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کے بعد اور دو سال چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک کشمیر کو ایک جیل میں بدلنے کی کاروائیوں کے بعد عالمی سطح پر ایک احساس پایا جانے لگا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ رکنا چاہیے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی زمینی تنازعہ نہیں یہ کشمیری قوم کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے یہ ان کی مسلمہ حق خوداردیت کے حصول کی جدوجہد ہے جس کا اقوام عالم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہندوستان اس کو ایک علاقائی اور زمینی تنازعہ بنانے کے کوشش کررہا ہے جو حقائق کے منافی ہے۔ پاکستانی کشمیری قوم کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں اور رہیں گے جب تک ان کوان کا حق رائے شماری مل نہیں جاتا۔ پاکستان کی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی سے نہیں بلکہ سے بھٹو مرحوم کے دور سے چلی آرہی ہے جس میں عارضی تعطل کے بعد میں اس کا دوبارہ آغاز ہوا۔ پاکستان کا کشمیر کیساتھ رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان، افواج پاکستان، پاکستان کے اداروں اور خاص طور پر پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہر وقت اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا۔دیگر مقررین جنہوں نے خطاب کیا ان میں سردار محمد اشفاق خان ( سابق چیئرمین جے کے سی او(وصدر مسلم کانفرنس)، راجہ شمروز خان( جنرل سیکرٹری ن لیگ کے ایس اے و سیکرٹری مالیات (جے کے سی او)، محسن غوری (امیر جماعت اسلامی جدہ)، نوشیروان خٹک ( صدر اے این پی سعودی عرب)، پاکستان انٹرنیشنل سکول کے طالب علم سعد، چوہدری معروف حسین (وائس چیئرمین جے کے سی او، اظہر وڑائچ (چیئرمین مسلم لیگ (ق) سعودی عرب، سید فضل عباس شاہ ( پی پی پی)، سردار وحید خاکسار ( وائس چیئرمین جے کے سی او و سینئر رہنما(جے کے پی پی)، میاں احمد بشیر( سابق صدر پی ٹی آئی جدہ، چوہدری تصور (صدر پی پی پی سعودی عرب)، ریاض بخاری بانی کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم ، مسعود احمد پوری چیئرمین پاکستان کشمیر کمیٹی ، سرفرازگوہر اعزازی مہما ن شامل تھے. تلاوت کلام پاک شیخ حسان نذیر نے کی جبکہ نعت رسول مقبول احمد زبیر اور ملی ترانہ قاری سلطان نے پڑھا. تقریب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے افسران، کشمیر اور پاکستان کی پارٹیوں کے راہنماں اور کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ میڈیا کی ایک بھرپور ٹیم تقریب کی کوریج کے لیے موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker