اسلام آبادعلاقائی

متاثرین کمیٹی ایف 14، 15 کا اجلاس زمینوں پر قبضے کی مذمت

اسلام آباد ۔۔۔ موضع میراجعفر میں متاثرین کمیٹی ایف 14، 15 کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی فیصلے تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر کئے گئے۔ ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے مالکان ایف 14، 15 کی زمینوں پر قبضہ اور فصلوں کو اجاڑنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ کیونکہ پہلے مالکان اراضی کو مکمل طور پر لینڈ شیئرنگ یا معاوضہ کی صورت میں ادائیگی کی جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ ملکان ایف 14، 15 کو ان کے حقوق ون ونڈو آپریشن کے ذریعے دیئے جائیں ۔ مالکان اراضی ایف 14، 15 کے باقی پلاٹوں کی قرعہ اندازی فوری طور پر مکمل کی جائے اور مالکان اراضی کو قرعہ اندازی کے نتیجہ میں الاٹمنٹ لیٹر فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ لینڈ ایکوزیشن دفتر کا بنیادی ریکارڈ نقشہ نمبر دوم، رجسٹر قبض الوصول فوری طور پر مکمل کیا جائے اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کاروائی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker