آزاد کشمیرتعلیمعلاقائی

آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسب سے تقریب

مظفرآباد۔۔۔۔۔ کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی  سنیئر ترین  وزیر حکومت آزاد حکومت سردارتنویرالیاس تھے ۔ جبکہ اس موقع پر وزیر بلدیات خواجہ فاروق ،ممبران قانون ساز اسمبلی چوہدری اکبر ابراہیم، تقدیس گیلانی ، چوہدری رشید اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔ ڈی جی کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر عرفان نے سنیئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان کا استقبال کیا اور انہیں سٹال وزٹ کرائے۔ یونیورسٹی کے طلبا ء نے ملی نغموں کے ذریعے شہدا کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سینکڑوں طلبا و طالبات نے تقریب میں شرکت کی ۔ مقررین نے اپنے خطابات میں  مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی  سنیئرترین  وزیر حکومت سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ عسکری موجودگی کا علاقہ ہے ۔ اس وقت وہاں کے شہری 9 لاکھ سے زائد فوج کی موجودگی میں ایک غیر انسانی فوجی محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1989 سے ابتک بھارتی قابض افواج نے 96000 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا، 23 ہزار خواتین کو بیوہ کیا اور 11250 خواتین اور بچیوں کی عصمت دری کی گئی۔ سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ   جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے اور بین الاقوامی برادری کو مسلسل گمراہ کرنے کی کوششوں میں ناکام ہونے کے بعد بھارت کے حکمران طبقے نے 5 اگست 2019 کو ایک اور سفاکانہ اقدام کیا ۔ ان غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا واحد مقصد یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی تھی۔  سردار تنویر الیاس خان  نے کہاہے کہ مستحکم پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے۔ شہیدو ں کاخون ضروررنگ لا ئے گا، کشمیر کے پر امن حل کیلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کر نے کا حق دیا جائے۔ اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثر کر دار ادا کر نا چاہیے۔ اس موقع پر مقررین نے پاک فوج زندہ آباد اور کشمیر بنے گا پاکستانیوں کے نعرے بھی لگائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے  کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طر ح متحد ہے جو کشمیر کی آزادی کیلئے واضع پیغام ہے۔ آزادی کی تحریک میں کشمیر ی اکیلئے نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے ہما را جسم و جاں کا رشتہ ہے۔ بھارت نے کشمیر یو ں کو 74سالو ں سے یرغمال بنا یا ہو اہے ، آزادی ان کا حق ہے۔ اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی بھا رتی فوج کی حوصلہ افزائی ہے ان کاکہنا تھا کہ مضبوط پاکستان کشمیریوں کی مضبوط آواز ہے۔ پوری قوم اپنے اندراتحاد، اتفاق، باہمی بھا ئی چارے اور ہم آہنگی کو مستحکم بنائے تاکہ پاکستان کی کشمیریوں کے حق میں آواز کو تقویت مل سکے۔ چوہدری اکبر ابراہیم،  تقدیس گیلانی  ، چوہدری رشید، ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ  پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی اوران پر ہونے والے جبرواستعداد اور ظلم وستم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا ہے وقت نے قائد اعظم محمد علی جناح اورعلامہ اقبال کے دو قومی نظریہ کو ثابت کر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر آزمائش کی گھڑی ہے جو جلد ٹل جائے گی اوروہ آزاد فضاں میں سانس لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کروڑکے لگ بھگ مسلمانوں کو10 لاکھ بھارتی فوج زیادہ دیر یر غمال اور محکوم نہیں رکھ سکتی۔ہم کشمیری ماں،بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیوں کو نہیں بھلاسکتے۔ اب کشمیری خواتین بھی جاگ اٹھی ہیں۔ تقریب کے دیگر مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ  بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھرائے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کے منصفانہ حق کی حمایت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker