
کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ صحافی اور معروف رائٹر خرّم درّانی کی پانچویں کتاب ’’معذرت کے ساتھ ‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ مزاحیہ مضامین پر مشتمل ان کی یہ پہلی کاوش ہے۔ اِس کتاب میں اُنہوں نےہمارے معاشرے کی سماجی اور اخلاقی برائیوں کو بہت خوب صورتی کے ساتھ اُجاگر کیا ہے۔ تحریر اتنی سادہ اور دل کش ہے گویا کانٹوں کے درخت میں دل کش پھول کھلا دیئے ہیں۔ یہ کتاب فرید پبلشر کراچی نے شائع کی ہے۔