بین الاقوامی

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،  رانا زمان سعید

شکاگو۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان جمہوری لیگ  کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی ،عالمی برادری کو آنکھیں کھولنا ہوں گی ، آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،مسئلہ کشمیر کے متعلق عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی افسوسناک ہے،عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  مظلوم کشمیر یوں کو انکے حقوق دینے چاہئیں، مسئلہ کشمیر گولی سے نہیں بلکہ ووٹ سے حل ہوگا ۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں پاکستان جمہوری لیگ  کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا کہ  اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے،آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جلد مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے ۔ بھارتی بربریت سرفروش کشمیریوں کوشکست نہیں دی جاسکتی ،آزادی اورسربلندی ان کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کے اسیرقائدین کوفوری رہا کیاجائے، سرکاری اورنجی ٹی وی تحریک آزادی کشمیر کوبھرپورکوریج دیں۔ کشمیریوں کی تیسری نسل تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ، اوورسیزپاکستانیوں کو اپنے اپنے ملک میں کشمیر ایشو اجاگر کرنے کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ اوورسیزپاکستانیوں کواپنے کشمیری بھائیوں کی وکالت اوران کے حق میں سفارتکاری کرناہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ اوریورپی ملکوں میں مقیم مسلمان اپنے فلسطینی ،شامی ،برمی اورکشمیری مسلمان بھائیوںپرہونیوالے بدترین ظلم سے مقامی افراداوروہاں کے ارباب اقتدار کوآگاہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker