وانا ۔۔ جنوبی وزیرستان سکاوٹس فورس کمانڈنٹ اویس شمیم نے وانا پرس کلب سے وابستہ بیمار صحافی جاوید نور وزیر کی مالی امداد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کو 50 ہزار روپے پہنچادیئے۔ انسانی بنیاد کی خاطر ایس ڈبلیو ایس کمانڈنٹ اویس شمیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان ڈائلسز وارڈ میں صحافی جاوید نور کے مالی معاونت کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مالی امداد پر صحافی جاوید نور اور انکے خاندان والے نے ایس ڈبلیو ایس کمانڈنٹ آویس شمیم کا شکریہ ادا کیا۔ یادرہے کہ صحافی جاوید نور وزیر عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا ہیں اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔