وانا ۔۔۔۔ ملک بھر کی طرح جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان کی سربراہی یوم یکجہتی کشمیر ریلی سکاؤٹس کیمپ سے شروع ہوکر امن پوسٹ پر اختتام پذیر ہوگئی،مظاہرے میں شریک افراد نے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے لگائے گئے،احتجاجی ریلی میں علماء،قبائلی عمائدین ،صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کہا،کہ یوم یکجہتی کشمیر کے اس دن کا مقصد ہےکہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،بھارت کے غاصبانہ قبضے اور بربریت سے دنیا کو باخبر رکھنا ہے،ان کا کہنا تھا،کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کی مذمت کرتا ہے،اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے قرارداد کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024