پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ایک بار پھر ناکام

اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔اے ایس ایف کے مطابق دمام جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مقامی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔واضح رہے کہ اے ایس ایف حکام نے گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker