پاکستانپنجابعلاقائی

پنجاب پولیس میں 27 ایس پیز کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں

لاہور ۔۔۔۔ پنجاب میں پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ،آئی جی پنجاب نے 27 ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق دانیال احمد جاوید کو ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن تعینات کر دیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن راجن پور محمد اصغر ملک کو ایس ایس پی آر آئی بی سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن لاہورعمران احمد ملک کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا کامران نوازکو ایس ایس پی انویسٹیگیشن سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا۔ ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون لاہور ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن لاہور تعینات کردیا گیا اخلاق اللہ کو ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون ٹاون لاہورتعینات کر دیا گیا۔ زین عاصم کو ایس پی انویسٹیگیشن صدر لاہور مقررکیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن صدر لاہور حمزہ امان اللہ کو ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ لاہورتعینات کر دیا گیا۔  غیور احمد خان کو ایس پی انویسٹیگیشن میانوالی تعینات کردیا گیا۔ ایس پی ضیاء اللہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہے۔  ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد محمد طاہر مقصود کو ایس پی ایڈمن فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ محمد نبیل کو ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ فیصل آباد ریجن تعینات کردیا گیا۔ ارتضی کومیل کو ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ ایس پی سلمان لیاقت کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ۔ ایس پی صدرملتان احمد نواز شاہ کو ایس ایس پی آرآئی بی ملتان ریجن تعینات کردیا گیا اورایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ ملتان ریجن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ایس پی ارسلان زاہد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔ احمد زبیر چیمہ کو ایس پی صدر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ لاہور نوید ارشاد کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن چکوال فیصل سلیم کو ایس پی سیکورٹی راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن جہلم حافظ عطا الرحمن کو ایس پی انویسٹیگیشن چکوال تعینات کر دیا گیا۔ انعم فریال افضل کو ایس پی انویسٹیگیشن جہلم تعینات کردیا گیا۔ عثمان منیر سیفی کو ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا ۔ عاصمہ روف کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا۔ حنا نیک بخت کو ایس پی سہالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن ساجد حسن کو ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور تعینات کردیا گیا اور ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور محمد شریف کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker