اہم خبریںپاکستان

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ ، کئی افسران کے تبادلے

اسلام آباد ۔۔۔۔ وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ ، کئی اعلی افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اظہر اکرم کی خدمات بلوچستان حکومت سے پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ۔ جبکہ ڈی آئی جی قمر الزمان کی خدمات پنجاب حکومت سے بلوچستان حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔  گریڈ 22 کے سیکرٹری محکمہ موسمیاتی تبدیلی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم ریٹائرڈ ہوگئے۔ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن محمد عثمان چاچڑ کو ممبر وزیراعظم انسپکشن کمیشن تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 21 کے افتخار علی شلوانی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 21 کے علی طاہر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب آفتاب اکبر درانی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مذہبی امور تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت سے گریڈ 21 کی امبرین رضا کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کردی گئی  ہیں ۔ گریڈ 20 کے محمد آصف بلال لودھی کی خدمات بلوچستان حکومت سے پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔ گریڈ 20 کے ممبر (ایڈمن) محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نذر محمد بزدار کو جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس تعینات کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker