
اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کے چیئرمین کی زیر صدارت جمعہ کے روز ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جسمیں اسلام آباد سبزی منڈی کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد، ایڈمنسٹریٹر سبزی منڈی، ڈرایکٹر آرکیٹیکچر سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سبزی منڈی کی اپ لفٹ کا کام فوری ظور پر شروع کیا جائے تا کہ سبزی منڈی میں آنے والوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کو ہدا یت کی گئی کہ سبزی منڈی میں موجود فٹ پاتھ اور روڈ انفراسٹرکچر کی تزین و مرمت کے علاوہ لین مارکنگ اور با قاعدہ سائن پوسٹنگ کے ساتھ ساتھ روشنی کے منا سب انتظام کیلئے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحا لی کا کام کیا جائے۔ اس سلسلے مزید ہدایت جاری کی گئی کہ عوام الناس کی سہولت کیلئے مزید عوامی بیت الخلا بھی تعمیر کئے جائیں جبکہ پارکنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام بھی کئے شروع کیے جائیں۔ مزید برآں سبزی منڈی میں داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ، سیکورٹی کے جدید انتظامات سمیت سامان سے بھرے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ اور نگرانی کا جدید انتظام متعارف کروانے کے احکامات بھی متعلقہ شعبوں کو جاری کئے گئے۔اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو سبزی منڈی اسلام آباد کی اپ گریڈیشن کا پی سی ون تیار کرکے آئندہ سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں منظوری کے لئے پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلام آباد سبزی منڈی میں تاجروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔