بین الاقوامیکھیل

بیجنگ 2022 کھیلوں کا باضابطہ آغاز ، وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب میں شریک

بیجنگ ۔۔۔ 24 ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ کو بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدرمملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سرمائی اولمپکس کے آغاز کا اعلان کیا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئترس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادی میر پوٹن، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر غیر ملکی سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور یورپ، ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ  سمیت 30 سے ​​زائد ممالک کے شاہی خاندان کے ارکان نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس نوول کورونا وائرس کی وبا  پھیلنے کے بعد سے شیڈول کے مطابق منعقد ہونے والا پہلا عالمی جامع کھیلوں کا ایونٹ ہے۔ تقریباً 90 ممالک اور خطوں کے تقریباً  3 ہزار کھلاڑی ان کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کچھ ممالک سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے وفود بھیج رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker